Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
286 - 303
ایک اور مقام پر ارشاد ہوا:
وَیۡلٌ لِّلْمُطَفِّفِیۡنَ ۙ﴿1﴾الَّذِیۡنَ اِذَا اکْتَالُوۡا عَلَی النَّاسِ یَسْتَوْفُوۡنَ ۫﴿ۖ2﴾وَ اِذَا کَالُوۡہُمْ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمْ یُخْسِرُوۡنَ ﴿ؕ3﴾
ترجمہ کنز الایمان:کم تو لنے والوں کی خرابی ہے وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں اور جب انہیں ماپ تول کردیں کم کردیں۔ (پ 30، المطففین :1 تا3)

     میرے اسلامی بھائی !مسلمانوں کے کسی حق کو دبالینے پر خوش مت ہونا کیونکہ خیانت کی موجود گی میں برکت باقی نہیں رہتی اور تھوڑا سا حرام بہت سارے حلال کو بر باد کردیتاہے ۔ اور اے بھائی ! اگرتم ایک درہم کی خیانت کرو گے تو شیطان ملعون تمہارے ساتھ ستردرہموں میں خیانت کریگا ۔
منافق کی تین علامتیں:
     نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کاارشادِ حقیقت بنیاد ہے :'' تین باتیں ایسی ہیں کہ جس میں ہوں گی وہ منافق ہوگا اگرچہ نماز،رو زہ کا پابند ہی ہو: (۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے(۲)جب وہ وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے (۳)جب امانت اس کے سپر د کی جائے تو خیانت کرے ۔''
(صحیح مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان خصال المنافق ،رقم ۵۹، ص ۵۰)
آگ کے دو پہاڑ:
    ایک بزرگ فرماتے ہیں:'' میں اپنے ایک پڑو سی سے ملنے گیا جو گندم بیچا کرتا
Flag Counter