ترجمہ کنز الایمان:وہ جو یتیموں کامال ناحق کھاتے ہیں وہ تو اپنے پیٹ میں نری آگ بھرتے ہیں۔( پ 4، النساء : 10)
ایک اور جگہ ارشادہوا ہے :
وَلَاتَقْرَبُوۡا مَالَ الْیَتِیۡمِ اِلَّابِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ حَتّٰی یَبْلُغَ اَشُدَّہٗ ۪ وَاَوْفُوۡا بِالْعَہۡدِ ۚ اِنَّ الْعَہۡدَکَانَ مَسْـُٔوۡلًا ﴿34﴾
ترجمۂ کنز الایمان:اور یتیم کے مال کے پاس نہ جاؤ مگر اس راہ سے جوسب سے بھلی ہے یہاں تک کہ وہ اپنی جوانی کو پہنچے اور عہد پورا کرو بے شک عہد سے سوال ہوناہے۔( پ15،الاسراء: 34)
پیارے اسلامی بھائیو ! جہاں تک ہوسکے اس گناہ سے بچتے رہو کیونکہ اللہ عزوجل نے اپنے اس فرمان میں تمہیں اس سے باز رہنے کا حکم دیا ہے، اللہ عزوجل فرماتاہے:
اَوْفُوا الْمِکْیَالَ وَالْمِیۡزَانَ بِالْقِسْطِ وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ اَشْیَآءَہُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِی الۡاَرْضِ مُفْسِدِیۡنَ ﴿85﴾
ترجمہ کنزالایمان: ناپ اور تول انصاف کے ساتھ پوری کرو اور لوگوں کو ان کی چیز یں گھٹا کر نہ دو اورزمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔( پ 12،ھود: 85)