حضرت سیدنا یحیی بن معاذرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :'' اطاعت اللہ عزوجل کے خزانوں میں پوشیدہ ہے اور اس کی کنجی دعا ہے اور حلال کھانااس کنجی کے دندانے ہیں، اگر کنجی میں دندانے نہیں ہوں گے تو دروازہ بھی نہیں کھلے گا اور جب خزانہ نہیں کھلے گا تو اس کے اندر پوشیدہ ا طاعت تک کیسے پہنچاجاسکتاہے لہٰذا اپنے لقمے کی حفاظت کرو اور اپنے کھانے کو پاکیزہ بناؤ تا کہ جب تمہیں موت آئے توبرے اعمال کی سیاہی کی جگہ نیک اعمال کا نُور تمہارے سامنے ظاہر ہو اور اپنے اعضاء کو حرام کھانے کے گناہ سے روکے رکھو تا کہ یہ ہمیشہ رہنے والی نعمتوں سے لذت پاسکیں ۔''اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
کُلُوۡا وَ اشْرَبُوۡا ہَنِیۡٓــًٔۢا بِمَاۤ اَسْلَفْتُمْ فِی الْاَیَّامِ الْخَالِیَـۃِ ﴿24﴾
ترجمہ کنز الایمان: کھاؤ اور پیو رچتا ہوا، صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا۔( پ 29،الحاقۃ :24)