Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
280 - 303
گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''جس نے حلال کا ایک درہم کمایا اور اسے حلال جگہ خرچ کیا تو اللہ عزوجل سو د اورحرام خوری کے علاوہ اس کے تمام گناہ معاف فرمادے گا۔''
طلبِ حلال فرض ہے :
     اللہ کے محبوب،دَانائے غیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''حلال کاطلب کرنا ہر مسلمان پر فر ض ہے۔'' (یعنی ایمان لانے کے بعد حلال کا طلب کرنا۔)
(رواہ الطبرانی فی الاوسط بلفظ طلب الحلال واجب ،رقم۸۶۱۰،ج۶،ص۲۳۱)
حرام سے پرورش پانے والا جہنم کا حق دار:
     سرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ،صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' جس نے حرام کا ایک لقمہ کھایا اللہ عزوجل اس کی چالیس دن کی نمازیں قبول نہ فرمائے گا اور ہروہ گو شت جس کی نشوونما حرام سے ہو وہ جہنم کا زیادہ حق دار ہے۔''
(ذکرہ الزبیدی فی الاتحاف ،کتاب الحلال والحرام ،الباب الاول ،ج۶، ص۴۵۲)
حرام مال چھوڑ کر مرنے کا انجام:
     اللہ کے محبوب،دَانائے غیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جس نے مال حرام کمایا اللہ عزوجل نہ اس کا صدقہ قبول فرمائے گا ، نہ غلام آزاد کرنا، نہ حج کرنا اور نہ ہی عمرہ کرنا اور اس کے لئے اس کی تعداد کے مطابق  گناہ
Flag Counter