وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ
( اور غصہ پینے والے) (ابھی اتنا ہی کہہ پایا تھا کہ)آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' میں نے اپنا غصہ پی لیا۔''غلام نے پھرکہا:
'' وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ ؕ
(اورلوگوں سے در گزر کرنے والے) ''آپ نے فرمایا: ''میں نے تجھے معاف کیا۔''غلام نے عرض کی:
'' وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَO
(اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں)(پ ۴، آل عمران: ۱۳۴ )
تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :'' جا، تو اللہ عزوجل کے لئے آزاد ہے اور میرے مال میں سے ایک ہزار دینار تیرے ہیں۔ ''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)