Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
272 - 303
منتظر ہوتا ہے ۔''
(شعب الایمان ، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتو بۃ ، رقم ۷۱۷۸،ج ۵ ،ص ۴۳۶۔بلفظ التائب من الذنب،النادم ینتظر..الخ ۔رواہ ابن عدی فی الضعفاء ،میسرہ بن عبد ربہ تستری،ج۸،ص۱۸۰)
سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نصیحت:
     حضرتِ سیدناابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :'' اگر تم لوگو ں پر تنقید کرو گے تو وہ بھی تمہیں تنقید کانشانہ بنائیں گے ا ور اگرتم انہیں چھوڑ بھی دو گے تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے اور اگر تم ان سے بھاگ جاؤ گے تو وہ تمہیں پکڑ لیں گے۔ لہٰذا عقلمند وہی ہے جو تنگدستی کے دن کے لئے اپنی زندگی اور عزت کو وقف کردے اور مؤمن کے غصہ پی لینے سے بڑھ کر کوئی گھونٹ اللہ عزوجل کے نزدیک زیادہ پسندیدہ نہیں، اس لئے عفو ودرگزر سے کام لیا کرو اللہ عزوجل تمہیں عزت عطا فرمادے گا اور یتیم کی آہ اور مظلوم کی بددعا سے بچتے رہو کیونکہ یہ (دونوں) راتوں رات عرش تک پہنچ جاتی ہیں جبکہ لوگ سو رہے ہوتے ہیں ۔''
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نصیحت:
     حضرت سیدناعبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''سب سے بڑا گناہ جھوٹ بولنا ہے اور مؤمن کو گالی دینا فسق (یعنی بدکاری) ہے اور اس سے جھگڑنا ناشکری ہے اور اس کے مال کی حرمت اس کے خون کی حرمت جیسی ہے او رجو معافی چاہے گا اللہ عزوجل اسے معاف فرمادے گا اور جو غصے پر قابو رکھے اللہ عزوجل اسے اجر عطا فرمائے گا اور جو مغفرت چاہے اللہ عزوجل اسے بخش دے گا اور جو کسی مصیبت پر صبر کرے اللہ عزوجل اسے اس سے بہتر بدلہ عطا فرمائے گا۔''
Flag Counter