| آنسوؤں کا دریا |
''اے خطاکار!اورغلطیاں کر۔''
(۳)میں کہتا ہوں وہ شخص بہت بڑاخطا کار ہے جو کل بروزقیامت اس حال میں کھڑاہوگا کہ اسے اپنے نامہ ئ اعمال میں نیکی دکھائی نہ دے گی ۔عاجزی :
ایک شخص نے حضرت منصورسُلیمِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو لمبی نماز پڑھتے اور احسن طریقے سے عبادت اداکرتے دیکھا جب آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نماز سے فارغ ہوئے تو اس سے فرمایا :'' میری عبادت دیکھ کر دھوکا نہ کھانا کیونکہ ابلیس ملعون نے ہزاروں سال اللہ عزوجل کی عبادت کی پھر بھی وہ مردود ہو گیا ۔''
آدمی کی خوش بختی کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ اپنے نفس سے عا جزی اور اپنے تمام افعال واقوال میں کوتاہی کا اقرار کرائے۔ہلاک کردینے والے چار الفاظ:
کہاجاتاہے:'' چار الفاظ بندے کو ہلاکت میں ڈال دیتے ہیں:میں، ہم، میرا، میرے پاس ۔''
خود پسندی کا نقصان:
اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے :'' گناہ پر نادم ہونے والا ایسا ہے جیسے اس نے گناہ کیاہی نہیں، نادم ہونے والا رحمت کا منتظر ہوتا ہے جبکہ خود پسند ی کرنے والا اللہ عزوجل کی ناراضگی کا