Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
270 - 303
زبان وکلام میں لغت اور عربی قوانین کی کچھ غلطیاں پائیں تو اس نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں آنا چھوڑ دیا ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اسے مکتو ب بھیجا: '' میں تمہیں خود پسندی کا شکار پاتا ہوں تم دروازے سے پیچھے رہ جانے پر راضی ہوگئے ہو کیا تم نے کسی عارف کا ایک ادیب کو بھیجا ہوا یہ خط نہیں سنا جس میں انہوں نے لکھا تھا : جو اپنے اقوال کی مضبوطی پر اعتماد کرتا ہے وہ افعال میں غلطیاں کر بیٹھتا ہے۔ تم اپنی ساری حاجتیں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کردیتے ،اپنی آواز کو برائیوں سے محفو ظ کرلیتے، اپنے نفس کو بری خواہشات سے بچالیتے ،موت کے ترازو کو اپنے سامنے نصب کر لیتے کیاتم نہیں جانتے کہ بندے سے قیامت کے دن یہ نہیں پوچھا جائے گا: تو بولنے میں فصیح وادیب کیوں نہ تھا ، بلکہ اس سے یہ کہا جائے گاکہ تو  گناہ کیوں کرتا تھا ؟''

پیارے اسلامی بھائی !

     کلام میں فصاحت وسلاست ہونا قابلِ فخر بات نہیں بلکہ اعمال میں تَسَلْسُل ہونا چاہے۔

اشعار
وَلَاحِنٍ   فِیْ  الْفِعَالِ  ذُوْ زَلَلٍ 		حَتَّی   اِذَا  جَاءَ   قَوْلُہُ  وَزَنَہْ

قَالَ     وَقَدْ   اَکْسَبَہُ   لَفْظُہُ 		تِیْھًا وَّعَجَبًا اَخْطِئْنَ یَا لُحَنَہْ

قُلْتُ اَخْطَأَ  الَّذِیْ یَقُوْمُ غَدًا		وَلَا  یَرٰی   فِیْ  کِتَابِہِ حَسَنَہْ
    ترجمہ:(۱)اعمال میں کوتاہی کرنے والالغزش کررہاہے حتی کہ جب اس کی (اپنی)بات آتی ہے تواسے حتمی سمجھتاہے۔

    (۲)ہائے !وہ جسے لفظوں کی جادوگری نے جکڑرکھاہے غروروخودپسندی میں اکر کہتا ہے:
Flag Counter