Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
269 - 303
اپنی مایوسی کی وجہ سے سعا دت کے حصول سے محروم رہتاہے جبکہ خود پسندآدمی یہ گمان کرتے ہوئے سعادت کے حصول کی کوشش نہیں کرتا کہ وہ اسے پاچکاہے۔

     حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے بارے میں مروی ہے، ایک دن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا :'' میں پختہ علم والوں میں سے ہوں۔'' اور ایک مرتبہ ارشاد فرمایا: ''مجھے کھونے سے پہلے ہی مجھ سے جو کچھ پوچھناچاہتے ہو پوچھ لو۔'' پھر جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے دولت کدے کی طر ف لوٹے تو اللہ عزوجل نے ایک فرشتے کو آدمی کی صورت میں بھیجا، اس نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو حضرت سیدناعبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما باہر تشریف لائے تو فر شتے نے کہا :'' اے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ !چھوٹی سی چیونٹی کے بارے میں کیافرماتے ہیں کہ اس کی رو ح اس کے جسم کے اگلے حصے میں ہوتی ہے یا پچھلے حصے میں ؟'' توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ئی جواب نہ دے سکے پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ بند کر کے اپنے نفس کو سمجھانے لگے کہ آئندہ کبھی علم کا دعوی نہ کرنا ۔''

بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے :
وَفَوْقَ کُلِّ ذِیۡ عِلْمٍ عَلِیۡمٌ ﴿76﴾
ترجمهٔ کنزالایمان:اورہرعلم والے سے اوپر ایک علم والاہے۔(پ13،یوسف: 76)
حسنِ کلام بہتر ہے یا حسنِ عمل ؟
     ایک نحوی حضرت ابن شمعون واعظ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی مجلس میں حاضر ہوا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تارکینِ دنیا میں سے تھے۔ اس نحوی نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی
Flag Counter