| آنسوؤں کا دریا |
ہیں : ''اسی و قت میں نے اس کے گھر کے ایک کو نے سے غیبی آواز سنی، کوئی کہنے والاکہہ رہا تھا کہ ہم نے تجھے کئی باراَمان دی مگر تجھے بہت بڑا دھوکے باز پایا۔''
ہم برے خاتمہ سے اللہ عزوجل کی پنا ہ چاہتے ہیں اور اس کی بارگاہ میں اپنے پچھلے گناہوں کی بخشش کا سوال کرتے ہیں۔آمین بجاہ النبی الامین صلي عليه وسلم
میرے اسلامی بھائی !
اپنے مولا عزوجل (کی رضا کے حصول )کو اپنی توجہ کا مرکزبنالے ،۔۔۔۔۔۔ غفلت اور نفسانی خواہشات سے باز آجا ،۔۔۔۔۔۔ اپنی بقیہ عمر پیہم اِطا عت میں گزاراوردنیاوی خواہشات سے بچنے پرصبرکر ،۔۔۔۔۔۔اے احکام شریعت کے پابندانسان! نافرمانیوں اور گناہوں سے دُور بھاگ کیونکہ دنیا میں اطاعت پر صبر کرنا جہنم کی آگ پر صبر کرنے سے زیادہ آسان ہے۔
چنداشعارأَمَوْلَایَ اِنِّیْ عَبْدٌ ضَعِیْفٌ اَتَیْتُکَ اَرْغَبُ فِیْمَا لَدَیْکَ اَتَیْتُکَ اَشْکُوْ مُصَابَ الذُّنُوْبِ وَھَلْ یُشْتَکٰی الضُّرُّ اِلَّااِلَیْکَ فَمُنَّ بِعَفْوِکَ یَاسَیِّدِیْ فَلَیْسَ اِعْتِمَادِیْ اِلَّاعَلَیْکَ
ترجمہ:(۱)اے میرے رب عزوجل !میں کمزوروناتواں بندہ ہوں،تیری بارگاہ میں تیرے انعامات واکرامات کی امیدلئے حاضرہوں۔
(۲) تیری بارگاہ میں گناہوں کے مرض کی فریادلے کرآیاہوں،اورمرض کی فریادتیری ہی بارگاہ میں کی جاتی ہے ۔
(۳)اے میرے مولا عزوجل !عفوو درگزرفرماکر مجھ پراحسان کردے کہ میرا بھروسہ تجھی پرہے۔
گنہ رضاکاحساب کیاوہ اگرچہ لاکھ سے ہیں سوا مگراے عفوتیرے عفوکانہ حساب ہے نہ شمارہے