Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
268 - 303
کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے :
فَلَا تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ ؕ ہُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی ٪﴿32﴾
ترجمہ کنزالایمان :توآپ اپنی جانوں کو ستھرا نہ بتاؤ وہ خوب جانتاہے جوپرہیز گار ہیں۔(پ 27،النجم: 32)

ہلاک کردینے والی تین چیزیں :

    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کاارشادِ پاک ہے :'' تین چیزیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہیں۔

(۱)حرص وطمع میں گم رہنا۔

(۲) نفسانی خواہشات کی پیروی کرنا۔

(۳)بندے کا اپنے آپ پر فخر کرنا۔''
(المعجم الاوسط ،الحدیث ۵۷۵۴،ج۴،ص۲۱۲)
    اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے :'' اگر تم گنا ہ نہ کرو تو مجھے تم پر گناہ سے سخت تر شئے خودپسندی کا خوف ہے ۔''
(الترغیب والترھیب،کتاب الادب وغیرہ ، باب الترغیب فی التو افع.... الخ ، رقم ۴۳،ج۳ ، ص ۳۵۸ بتصرفٍ)
    حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھاگیا :'' آدمی گنہگار کب بنتاہے؟''فرمایا :''جب وہ خود کو نیک سمجھنے لگتاہے۔''

    حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ ''ہلاکت دو چیزو ں میں ہے: (۱)مایوسی (۲) خود پسندی ۔''

    آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان دو نو ں آفتو ں کو اس لئے جمع فرمایا کہ مایوس آدمی
Flag Counter