| آنسوؤں کا دریا |
حضرت سیدنامعا ذبن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی :'' یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! کیا ہم سے ہماری گفتگو کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی؟'' تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:'' اے ابن جبل! تمہاری ماں تمہیں روئے، لوگوں کو ان کی زبان کی لغزشیں ہی ناک کے بل جہنم میں ڈالیں گی ۔''
(رواہ ابن ماجہ ، کتاب الفتن ،باب کف اللسان فی الفتنۃ، رقم ۳۹۷۳،ج ۴، ص۳۴۳ بتصرفٍ)
اچھی بات کے سوا کچھ نہ بولو:
حضرت عیسیٰ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ و السلام سے پوچھا گیا : ''ہمیں ایسا عمل بتائیے جسے کرنے سے ہم جنت میں داخل ہوجائیں ۔''تو آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا:'' کبھی نہ بولو۔'' عرض کیا گیا :''ہم ایسا نہیں کرسکتے ۔''فرمایا :''(پھر) اچھی بات کے علاوہ کچھ نہ بولو۔ ''
شیطان پر غالب آنے کا طریقہ:
نبی کریم، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :'' اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان کو روکے رکھو اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤگے ۔''
(الترغیب والترھیب ،کتاب الادب وغیرہ، باب الترغیب فی الصمت ...الخ ، رقم ۲۹، ج۳ ،ص ۳۴۱)
بولنے میں اللہ عزوجل سے ڈرو:
نبئ اَکرم ،شفیعِ معظَّم، شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اللہ عزوجل ہر بولنے والی زبان پر نگہبان ہے لہٰذا عقلمند کو چاہے کہ بولتے وقت