Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
264 - 303
خاموشی کے فوائد

کامل مسلمان کون؟
    سرکارِ مدینہ، قرارِقلب وسینہ ،صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ہدایت نشان ہے: ''کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھوں سے دو سرے مسلمان محفوظ رہیں ۔''
(صحیح مسلم ، کتاب الایمان ،با ب بیان تفاضل الاسلام الخ ،رقم ۴۱،ص ۴۱)
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے:
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ عالیشان ہے :'' مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اسے بے یارومدد گار چھوڑتاہے۔''
  (صحیح مسلم ،کتاب البر و الصلۃ والآداب ،باب تحریم الظلم ،رقم ۲۵۸۰، ص ۱۳۹۴)
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''مسلمان فرد واحد کی طر ح ہیں جب اس کے سرمیں تکلیف ہو تو بخار اور بے آرامی میں سارا جسم اس کا شریک ہوجاتا ہے ۔''
(صحیح مسلم ،کتاب البر و الصلۃ والآداب ،باب تراحم المؤمنین ....الخ ، رقم ۲۵۸۶،ص ۱۳۹۶)
سلامتی کا اصول:
    سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ ،فیض گنجینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :'' جو سلامت رہنا چاہتا ہے اسے چاہے کہ خاموش رہنے کو لازم پکڑ لے ۔''
(شعب الایمان ،باب فی حفظ اللسان ، فصل فی فضل السکوت عمالا یعنیہ ، رقم ۴۹۳۷، ج۴ ،ص ۲۴۱)
Flag Counter