پر دے مارو اور ان کا بو جھ اس کی گردن پر لاددو، میں حسد پر نگران فرشتہ ہوں کیونکہ یہ طا لب علم سے حسد کرتا تھا لیکن اس جیسا عمل نہیں کرتا تھا اور جو بھی اس سے عبادت میں بڑھتا ،یہ اس سے حسد کرتاتھا میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کا عمل دو سرے فرشتے تک نہ پہنچنے دو ں ۔'' اور کچھ فر شتے کسی بندے کے نماز ، روزے ، زکوٰۃ اور حج وعمرہ جیسے اعمال لے کرجب چھٹے آسمان پر پہنچتے ہیں تو اس کا موکل فرشتہ ان سے کہتا ہے :'' رُک جاؤ ! اور یہ عمل اس بندے کے منہ پرماردو کیونکہ اللہ عزوجل کے بندو ں میں سے کسی کو مصیبت یا بلاپہنچتی تو یہ نہ کسی انسا ن پر رحم کرتاتھا نہ ہی کسی مسکین پر تر س کھاتا تھا بلکہ اس کی مصیبت پر خوشی کا اظہارکیا کرتا تھا ،میں رحمت کا فرشتہ ہوں اور میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کاعمل دوسرے فرشتے تک نہ پہنچنے دو ں۔''
فرشتے کسی بندے کے نماز ،روزہ ، صدقہ ، جہاد اور تقوی جیسے اعمال لے کر آتے ہیں جن کی آواز شہد کی مکھیوں کی طرح اور ان کی چمک سو رج جیسی ہوتی ہے اور ان کے ساتھ تین ہزار فرشتے ہو تے ہیں جب وہ ساتویں آسمان پر پہنچتے ہیں تو اس پر موکل فرشتہ ان سے کہتا ہے:'' رُک جاؤ اور یہ عمل اس بندے کے منہ پر دے مارو اور اس کے دل پر تالا لگا دو کیونکہ میں کوئی ایسا عمل اپنے رب عزوجل کی بارگاہ میں پیش ہونے نہیں دیتا جسے میرے رب عزوجل کے علاوہ کسی غیر کے لئے کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بندہ اپنے عمل سے فقہاء کے نزدیک رفعت ،علماء کے نزدیک تذکرے اور لوگو ں میں شہرت کا ارادہ کرتا تھا میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کا عمل دوسرے فرشتے تک نہ پہنچنے دو ں کیونکہ ہر وہ عمل جوخالص اللہ عزوجل کے لئے نہ ہو وہ ریاء ہے اور اللہ عزوجل ریا کار کا عمل قبول نہیں فرماتا ۔'' کچھ فرشتے کسی بندے کے نماز، زکوۃ ،عمرہ، حسن اخلاق ، خاموشی،ذکراللہ عزوجل جیسے اعمال لے کر آتے ہیں اور ساتوں آسمانوں کے فرشتے بھی ساتھ ہوجاتے ہیں اور تمام حجابات اٹھا دئیے جاتے ہیں اوروہ اللہ جَلَّ مجدُہٗ کی بارگاہ میں حاضر ہوکراس بندے کے نیک اعمال میں اخلاص کی گواہی دیتے ہیں تو اللہ عزوجل ان سے فرماتا ہے :'' تم میرے بندے کے عمل لکھنے پر مامور ہو جبکہ میں ا س کے د ل کا نگہبان ہوں،اس نے ان اعمال سے میراارادہ