پر پہنچ جاتے ہیں تو آسمان پر مؤکل فرشتہ ان سے کہتاہے :'' رُک جاؤ! یہ عمل اس کے کرنے والے کے منہ پر دے مارو کیونکہ میں تکبر پر نگران فرشتہ ہوں، میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیاہے کہ میں اس کا عمل دوسرے فرشتے تک نہ جانے دو ں کیونکہ یہ شخص لوگوں پر تکبر کیا کرتاتھا ۔''
مزیدفرمایا : محافظ فرشتے کسی بندے کے عمل مثلاً نماز ،تسبیح ،حج وعمرہ وغیرہ لے کرپرواز کرتے ہیں،یہ عمل ستاروں کی طر ح چمکدار ہوتے ہیں یہاں تک کہ وہ چوتھے آسمان تک پہنچ جاتے ہیں تو اس کا مؤکل فرشتہ ان سے کہتا ہے :'' رُک جاؤ اور یہ عمل اس بندے کے منہ پر دے مارو، میں خود پسندی پر نگران فرشتہ ہوں، میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کے عمل کو دوسرے موکل فرشتے تک نہ جانے دوں کیونکہ یہ شخص جب کوئی عمل کیاکرتاتھا تو اس کی وجہ سے خودپسندی کا شکارہوجایا کرتا تھا ۔'' فرشتے کسی بندے کے نماز ،روزہ، صدقہ ،زکوٰۃ اور حج وعمرہ جیسے عمل لے کرپرواز کرتے ہیں یہاں تک کہ جب وہ پانچویں آسمان پرپہنچتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ شب زفاف کی دلہن کی طر ح سجا ہوا ہے۔وہاں کا مؤکل فرشتہ ان سے کہتا ہے :''رُک جاؤ! یہ عمل اس بندے کے منہ