Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
253 - 303
سے زیادہ جانتاہوں پھر بھی تو نے میرے حکم اور تدبیر کا سامنا کیا۔''تو حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃوالسلام سجدے میں گر گئے ۔

    یادرکھو !اس کا ئنات میں جوکام بھی ہوتاہے اس میں اللہ عزوجل کا حکم اور تدبیر کا ر فرما ہوتی ہے ۔
بری صحبت کا انجام:
     ایک بزرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ''جب قیامت کا دن آئے گا تو اللہ عزوجل کی نافرمانی کے لئے مل کربیٹھنے والے اور گناہوں پر ایک دوسرے کی مدد کرنے والے جمع ہوں گے ۔پھر وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہوں گے اور ایک دو سرے کو کتو ں کی طر ح کاٹتے اور نوچتے ہوں گے ،یہ وہ بد نصیب ہوں گے جو بغیر تو بہ کئے دنیا سے رخصت ہوئے ہوں گے ۔ ''
مرنے والے کی نصیحت:
    فقیہ ابوالحسن علی بن فرحون قرطبی علیہ رحمۃ اللہ الولی اپنی کتاب ''الزاہر'' میں فرماتے ہیں:'' میرے ایک چچا تھے جن کا۵۵۵ھجری میں شہرفاس میں انتقال ہو گیا تھا میں نے انہیں مرنے کے بعد خواب میں دیکھا کہ وہ میرے گھر تشریف لائے ہیں تو میں ان کے لئے کھڑا ہوا اور دروازے کے قریب ہی ان سے ملاانہیں سلام کیا پھروہ گھر میں داخل ہوئے اور میں ان کے پیچھے پیچھے داخل ہوا۔جب وہ کمرے کے اندر تشریف لائے تو دیوار سے ٹیک لگا کربیٹھ گئے۔ میں بھی ان کے سامنے بیٹھ گیا میں نے ان کا بدلا ہوا رنگ دیکھا تو پوچھا :'' چچا جان ! آپ کو آپ کے رب عزوجل سے
Flag Counter