Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
252 - 303
چغل خوری کے سبب ہوتاہے ۔''

اس لئے اے میرے اسلامی بھائی! عزت دری کرنے اور کسی کی اُس عیب پرغیبت کرنے سے بیچتے رہو جواللہ عزوجل نے اس میں پیدا فرمایا ہے کیونکہ اللہ عزوجل اسے زیادہ جانتا ہے اور تجھ سے زیادہ اس پر قادر ہے اگر وہ چاہتا تو اسے ہلاک کر کے انتقام لے لیتا۔
حکمتِ الٰہی عزوجل:
    منقول ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃوالسلام کسی نہر کے قریب سے گزرے تو کچھ بچو ں کو اس نہر میں کھیلتے دیکھا ان کے ساتھ ایک نابینا بچہ بھی تھا جسے وہ پانی میں غوطہ دے کر دائیں بائیں بھاگ جاتے اور وہ انہیں تلاش کرتا رہتا مگر کامیاب نہ ہوتا۔ حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃوالسلام اس کے بارے میں غور وفکر کرنے لگے پھر آپ علیہ السلام نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں اس بچے کی بصارت لوٹ آنے کی دعا کی تواللہ عزوجل نے اس بچے کی بینائی لوٹادی ۔ جب اس نے آنکھیں کھولیں اور بچو ں کو دیکھا تو ایک بچے کو پکڑا کراسے چمٹ گیا اورپانی میں ا س قدر غوطہ دیا کہ وہ مرگیا پھر دوسرے کو پکڑا اور اسے بھی غوطے دیکر قتل کردیا ۔یہ دیکھ کر باقی بچے بھاگ گئے۔ جب حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃوالسلام نے یہ معاملہ دیکھا تو بہت حیران ہوئے اور عرض کی :'' یاالٰہی عزوجل ! اے میرے آقا ومولیٰ ! تو ان کی تخلیق کو زیادہ جاننے والا ہے پھر اس بچے کوپچھلی حالت پر لوٹانے اور اس کے معاملہ کی کفایت کرنے کی دعا مانگی۔'' تو اللہ عزوجل نے حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰ علیٰ نبیناوعلیہ الصلوٰۃوالسلام کی طرف وحی فرمائی :'' میں تجھ
Flag Counter