Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
249 - 303
کی قبر میں ایک آگ مسلط کردے گا جوا سے قیامت تک جلاتی رہے گی اور اس پر ایک اژدھا مسلط فرمادے گا جو اس کے جہنم میں داخل ہونے تک اسے ڈستا رہے گا ۔''
(رواہ الکنانی فی تنزیہ الشریعۃ بلفظٍ:من مشی بالنمیمۃ...الخ ،رقم ۱۰۱،ج۲،ص۳۱۳)
دشمنی کروانے کا انجام:
     نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے :'' جس نے دو شخصو ں کے درمیان دشمنی ڈالی وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے اور جس نے ان میں صلح کرائی تو اللہ عزوجل پر اس کے لئے جنت واجب ہوگئی ۔ ''
چغل خور تمہاری بھی چغلی کھاتا ہوگا:
     کسی دانا کا قول ہے :'' چغل خوری دلوں میں دشمنی پیدا کرتی ہے اور جس نے تمہاری چغلی کی بے شک اس نے تمہیں گالی دی اور جو تمہارے سامنے کسی کی چغلی کرتاہے وہ تمہاری بھی چغلی کر تا ہوگا چغل خورجس کے سامنے چغلی کر تا ہے اس کے لئے جھوٹ بولتاہے اور جس کی چغلی کرتاہے اس سے بد دیا نتی کرتا ہے ۔''
اِحْفَظْ لِسَانَکَ لَاتُؤْذِیْ بِہِ اَحَدً ا		مَنْ قَالَ فِیْ النَّاسِ عَیْبًا قِیْلَ فِیْہِ بِمِثلِہِ
ترجمہ:اپنی زبان کی حفاظت کر،اس کے ذریعے کسی کوبھی تکلیف نہ دے ، کہ جوشخص لوگوں پرعیب لگاتاہے ،اس پربھی عیب لگائے جاتے ہیں ۔
دیہاتی عورت کی نصیحت:
    امام اصمعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ''میں نے ایک دیہاتی عورت کو دیکھا جو اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہہ رہی تھی :'' بیٹا! عمل کی تو فیق اللہ عزوجل کی
Flag Counter