| آنسوؤں کا دریا |
سرکارِ مدینہ قرارِقلب وسینہ ،صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ،فیضِ گنجینہ ، شہنشاہ ِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے غیبت کے بارے میں سوال کیا گیا: ''غیبت کیا ہے ؟''تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :'' غیبت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اس میں پائے جانے والے کسی عیب کا تذکرہ کرو اور اگر تم کسی ایسے عیب کو اس کی طرف منسوب کرو جو اس میں نہ ہوتو بے شک تم نے اس پر بہتان لگا دیا۔''
(جامع الترمذی،کتاب البروالصلۃ،باب ماجاء فی الغیبۃ،رقم۱۹۴۱،ج۳،ص۳۷۵)
بدترین لوگ:
نبی کریم، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے: ''چغل خوری کرنے والے اور دوستوں میں جدائی ڈالنے والے اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے بد ترین ہیں ۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،الحدیث ۱۸۰۲۰،ج۶،ص۲۹۱)
چغل خور جنت میں نہیں جائے گا:
نبی کریم،رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عبرت نشان ہے :'' چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الایمان، باب بیان غلط تحریم النمیمۃ ، رقم ۱۰۵ ،ص ۶۶ )
چغل خوری کا وبال:
اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے: ''جو دو بندو ں کے درمیان چغل خوری کریگا اللہ عزوجل اس