Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
247 - 303
''جس نے کسی مسلمان کو اس کے نام کے علاوہ کسی لفظ(یعنی اُسے برے نام )سے پکارا اس پر ملائکہ لعنت بھیجتے ہیں۔''
 (الجامع الصغیرشرح فیض القدیر ، حرف المیم ،رقم۸۶۶۶، ج۶،ص۱۶۳)
اَن دیکھی نیکیاں:
     اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کا فرمانِ ذیشان ہے :'' بندے کو قیامت کے دن جب اس کا اعما ل نامہ دیا جائے گا تو وہ اس میں ایسی نیکیاں بھی دیکھے گا جو اس نے کبھی نہ کی تھیں۔ وہ عرض کریگا: ''یارب عزوجل ! یہ کہاں سے آئیں ؟ ''اللہ عزوجل فرمائے گا :'' تیری بے خبری میں لوگوں نے تیری غیبت کی، یہ نیکیاں ان کے غیبت کرنے کی وجہ سے تجھے ملی ہیں۔''
(کنزالعمال ،کتاب الاخلاق ،باب الغیبۃ الاکمال ، رقم ۸۰۴۴،ج ۳، ص ۲۳۶)
رحمت سے محرومی :
     حضرتِ سَیِّدُنا حاتم اصم علیہ رحمۃ اللہ الاکرم فرماتے ہیں :'' جس مجلس میں تین باتیں ہوتی ہیں وہاں سے رحمت پھیرلی جاتی ہے:(۱)دنیاکا ذکر(۲)ہنسی مذاق (۳) لوگوں کی عزت دری کرنا ۔''

    پیارے اسلامی بھائیو!اللہ عزوجل تم پر رحم فرمائے جان لو کہ چغل خوری دین ودنیا کو بر باد اور دلوں کوبدل دیتی ہے دشمنی پیدا کرتی اورخون بہانے اور تفرقہ باز ی کا ذریعہ بنتی ہے۔اللہ عزوجل فرماتاہے :
وَلَا تُطِعْ کُلَّ حَلَّافٍ مَّہِیۡنٍ ﴿ۙ10﴾ہَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیۡمٍ ﴿ۙ11﴾مَّنَّاعٍ لِّلْخَیۡرِ مُعْتَدٍ اَثِیۡـمٍ ﴿ۙ12﴾عُتُـلٍّ بۢـَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیۡـمٍ ﴿ۙ13﴾
ترجمۂ کنزالایمان :اور ہرایسے کی بات نہ سننا جوبڑا قسمیں کھانے والا ذلیل بہت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھر نے والا بھلائی سے بڑا روکنے والا حد سے بڑھنے والا گہنگار درشت خُو اس سب پر طرّہ یہ کہ اس کی اصل میں خطا ۔(پ 29، القلم :10تا13)
Flag Counter