نبئ کریم، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :'' جو کسی مسلمان سے بیچی ہوئی چیز واپس لے لے اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پر یشانی دور فرمادے گا ۔''
(صحیح ابن حبان ، کتاب البیوع ، باب الاقالۃ ، رقم۵۰۰۸،ج۷ ، ص ۲۴۳)
امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پڑو س میں ایک شرابی نوجوان رہتا تھا۔ امام اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رات میں کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے شب بیداری فرماتے تھے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اوراس شرابی کے درمیان ایک دیوارحائل تھی وہ نوجوان شراب پیتا اور یہ شعر پڑھا کرتا:
سَأُنْشِدُھُمْ اِذَا مَاھُمْ جَفَوْنِیْ اَضَاعُوْنِیْ وَاَیَّ فَتًی اَضَاعُوْا