Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
240 - 303
شک یہ اژدہا(بڑاسانپ )ہے ۔

    (۲)اپنی زبان کی ہلاکتوں سے کتنے لوگ مَرکرقبروں میں مدفون ہیں ،اوراب (قبر کے) خطرناک سانپ ا ن کوڈرارہے ہیں۔
جسم کے اعضاء کی فریاد:
منقول ہے کہ روزانہ صبح کو تمام اعضاء زبان سے کہتے ہیں :'' تجھے اللہ عزوجل کی قسم ! تو سیدھی رہنا کیونکہ اگر توسیدھی رہے گی تو ہم بھی سیدھے رہیں گے اور اگر تو ٹیڑھی ہوگئی تو ہم بھی ٹیڑھے ہوجائیں گے۔''
 ( جامع ترمذی،کتاب الزھد ،باب ماجا ء فی حفظ اللسان ، رقم ۲۴۱۵، ج ۴ ، ص ۸۳ ۱بلفظ اذا اصبح ابن آدم)
زبان کو قید کر لو:
    بعض حکماء کا کہنا ہے :'' خود کوضائع کرنے اور قید ہوجانے سے پہلے اپنی زبان کو قابو کرلو کیونکہ زبان سے زیادہ کوئی چیز قید کی مستحق نہیں کہ یہ غلطیاں زیادہ کرتی اورجواب دینے میں جلد بازی سے کام لیتی ہے ۔''
پرحکمت گفتگو کا سبب:
    بعض حکماء کہتے ہیں :'' فضول کلام چھوڑ دینا گفتگو میں حکمت پیدا کرتاہے ، پر یشان نظری چھوڑ دینا خشو ع اور خشیت(یعنی عاجزی اور خوف) پیدا کرتا ہے، فضول شئے کھانے سے اجتناب کرنا عبادت میں مٹھاس پیدا کرتاہے ، زیادہ ہنسنے کو چھوڑنارعب پیدا کرتا ہے اور حرام میں رغبت نہ کرنا محبت پیدا کرتا ہے ، لوگو ں کے عیوب کی جستجو چھوڑنا عیوب کی اصلاح کا سبب ہے اور اللہ عزوجل کے معاملہ میں وہم کو
Flag Counter