حضرتِ سَیِّدُنا مالک بن دینار علیہ رحمۃ اللہ الغفّار فرماتے ہیں :'' اگر تو اپنے دل میں سختی یااپنے بدن میں سستی یا اپنے رزق میں محرومی دیکھے تو یقین کرلے تو نے کوئی فضول گفتگو کی ہے ۔''
حضرتِ سَیِّدُنا لقمان حکیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ ''بیٹا ! جو رحم کرتا ہے اس پر رحم کیاجاتاہے اور جو خاموش رہتا ہے وہ سلامت رہتاہے اور جو اچھا کام کرتاہے وہ غنیمت پاتا ہے اورجو برا کام کرتاہے وہ گنہگا ر ہوتا ہے اور جو ا پنی زبان کو قابو میں نہیں رکھتا وہ نادم ہوتا ہے۔''
چنداشعار
اِحْفَظْ لِسَانَکَ اَیُّھَا الْاِنْسَانُ لَایَقْتُلَنَّکَ اِنَّہُ ثُعْبَانُ
کَمْ فِیْ الْمَقَابِرِ مِنْ قَتِیْلِ لِسَانِہِ کَانَتْ تَھَابُ لِقَائَہُ الشِّجْعَانُ
ترجمہ: (۱)اے انسان! اپنی زبان کی نگہبانی کر ،یہ کہیں تجھے ہلاکت میں نہ ڈال دے ،بے