میر ے اسلامی بھائیو!جب فرشتے مجالس ذکر سے اُٹھتے ہیں تو اللہ عزوجل فرماتاہے:'' اے میرے فرشتو ! تم کہا ں گئے تھے؟'' حالانکہ وہ خوب جانتاہے تو فرشتے عرض کرتے ہیں:'' اے ہمارے رب عزوجل ! تو خوب جانتا ہے ، ہم تیرے ان بندوں کے پاس تھے جوتیری پاکی بیان کررہے تھے، تیری تقدیس بیان کرتے تھے ، تیری عظمت و بزرگی بیان کررہے تھے ، تجھ سے مانگ رہے تھے ، تیری بارگاہ میں استغفار کررہے تھے اور تیری پناہ چاہتے تھے ۔''تو اللہ عزوجل دریافت فرماتا ہے:'' اے میرے فرشتو ! وہ کیا چیز طلب کرتے تھے اور کس چیز سے پناہ چاہتے تھے ؟'' تو فرشتے عرض کرتے ہیں :''اے ہمارے رب عزوجل ! تو خوب جاننے والاہے ،وہ جنت طلب کررہے تھے اور جہنم سے پناہ چاہتے تھے ۔''تو اللہ عزوجل فرماتاہے :''اے فرشتو ! گواہ ہوجاؤ کہ میں نے ان کی طلب انہیں عطا فرمادی او ر جس چیز سے وہ خو فزدہ تھے اس سے انہیں اما ن عطا فرمادی اور اپنی رحمت سے انہیں جنت میں داخل فرماؤں گا۔ ''