Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
23 - 303
شریف میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سَرْوَرْ،سلطانِ بَحروبر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پا س تشریف لائے اور فرمایا :''اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے زمین پر گھوم پھر کر ذکر کی مجلسوں میں ٹھہرتے ہیں لہذا جب تم جنت کی کیا ریاں دیکھو تو ان میں سے کچھ پھول چن لیا کرو۔'' صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عر ض کی:'' یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ علیہ وسلم !جنت کی کیاریاں کیاہیں ؟''فرمایا:'' ذکر کی مجالس ، صبح وشام اللہ عزوجل کے ذکر میں مشغول رہو اور جوشخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک اپنا مرتبہ جاننا چاہے تو وہ دیکھے کہ اسکے نزدیک اللہ عزوجل کا مرتبہ کیا ہے کیونکہ اللہ عزوجل بندے کو اسی مرتبہ میں رکھتا ہے جتنی بندے نے اللہ تعالیٰ کی یاد کو اپنے دل میں جگہ دی ۔''
(مجمع الزوائد ،کتاب الاذکار،باب ماجاء فی مجالس الذکر ، رقم ۱۶۷۶۸ ،ج ۱۰، ص ۷۶بتصرّف)
    حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی مُکرَّم،نورِمجسّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: ''یارسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ! اسلام کے احکام مجھ پر کثیر ہوگئے ہیں لہذا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے ایسی چیز کا حکم دیجئے جسے میں خود پر لازم کر لوں۔''توآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :''تمہاری زبان ہر وقت اللہ عزوجل کے ذکر سے تر رہے۔''
(سنن الترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ماجاء فی فضل الذکر ،رقم ۳۳۸۶،ج۵ ،ص ۲۴۵بتصرّف)
ذکرودرودہرگھڑی وردِزباں رہے

میری فضول گوئی کی عادت نکال دو
     اللہ عزوجل کے محبوب،دَانائے غیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
Flag Counter