پھر اس کے سر پر آرارکھ دیا گیا اور جلادو ں سے کہا گیا کہ آراچلاؤ تو انہوں نے آرا چلادیا۔ جب آرا اس کے دماغ تک پہنچا تو اس کے منہ سے آہ نکلی تو اللہ عزوجل نے جبرئیل علیہ السلام کو بھیجا :'' اس سے کہو کہ یہ کچھ نہ بولے، میں اسے دیکھ رہا ہوں میرا عرش اٹھانے والے اور آسمانوں کے مکین فرشتے رورہے ہیں، مجھے اپنی عزت وجلال کی قسم ! اگر اس نے دو سری مرتبہ آہ نکالی تو میں آسمانوں کو زمین پر گرادوں گا۔'' تواس نے مرتے دم تک نہ ہی کوئی آہ نکالی اور نہ ہی کوئی اور بات کی جب اس کا انتقال ہوگیا تواللہ عزوجل نے عورت کی روح واپس لوٹادی تو وہ بولی :'' خدا عزوجل کی قسم ! یہ مظلوم تھا اس نے زنا نہیں کیا تھامیں ابھی تک کنواری ہی ہوں۔'' پھر اس نے لوگو ں کو پورا واقعہ سنادیا تو انہوں نے عابدکا ہاتھ دیکھا تو وہ عورت کے بیان کے مطابق جلا ہواتھا ۔ وہ لوگ بولے:'' اگر ہمیں معلوم ہوتا تو ہم ہر گز اسے نہ چیرتے۔''
جب وہ عا بد دو ٹکڑے ہوکر زمین پر گر گیا تو وہ عورت بھی اپنی سابقہ حالت میں لوٹ گئی۔ لوگو ں نے ان دونوں کے لئے قبر کھودی تو قبر میں مشک عنبر اور کافور کی خوشبو پائی۔ جب وہ جنازہ اداکرنے کے لئے ان کے پاس پہنچے تو آسمان سے ایک منادی نے انہیں ندا دی:'' ٹھہرجاؤ پہلے ملائکہ کو جنازہ پڑھنے دو۔'' پھر ان لوگو ں نے ان کا جنازہ پڑھا اور انہیں دفن کردیا تو اللہ عزوجل نے ان کی قبر پر یاسمین کا پودا اُگادیا اور انہوں نے ان کی قبرپر ایک تختہ پڑا ہوا دیکھا اس پر لکھا تھاکہ،
اللہ عزوجل کے نام سے شروع جو نہایت مہربان اور رحم والا، اللہ عزوجل کی طرف سے اپنے بندے اور ولی کے لئے :'' میں نے اپنے عرش کے نیچے ایک منبر نصب کیا او ر اپنے ملائکہ کو جمع کیا، جبرائیل علیہ السلام نے خطبہ دیااورمیں نے اپنے