Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
228 - 303
میں رکھتاہے وہ بھی ایسا ہی ہے ۔قیامت کے دن زانی کی شرمگاہ سے ایسی پیپ نکلے گی کہ اگر اس میں سے ایک قطرہ سطح زمین پرڈال دیا جائے تو اس کی بو کی وجہ سے ساری دنیا والوں کا جینادوبھر ہوجائے ۔''
 (کنزالعمال ،کتاب الحدو د ، الباب الثانی فی الوداع الحدو د ، رقم۱۲۹۹۰ ، ج۵ ، ص۱۲۵،بتصرفٍ'' ما ذنب بعد الورک اعظم عند اللہ من نطفۃ وضعھا رجل فی رحم لا یحل لہ)
جہنم میں جلنے کا سبب:
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کاارشادِ پاک ہے :'' زنا سے بچتے رہوکیونکہ یہ جسم کی تازگی کو ختم کرتا ہے اور طویل محتاجی کا سبب ہے اور آخرت میں اللہ عزوجل کی نارا ضگی ، حساب کی سختی اور ہمیشہ کے لئے جہنم میں جلنے کا سبب ہے ۔''
 (شعب الایمان ، باب فی تحریم الفر وج ، رقم ۵۴۷۵،ج ۴ ، ص ۳۷۹)
چنداشعا ر
یَامَنْ عَصٰی اللہَ فِیْ الشَّبَابِ وَقَدْ	اَدْرَکَہُ الشَّیْبُ رَاقِبِ اللہَ

صُحُفُکَ بِالسَّیِّئَاتِ قَدْمُلِئَتْ 		بِاَیِّ وَجْہٍ تَرَ اکَ تَقْرَأُھَا

اَعْدِدْ جَوَابًااِذَا سُئِلْتَ غَدًا		وَقَرَّبَ النَّارَ مِنْکَ مَوْلَاھَا

یَامَعْشَرَالْمُسْلِمِیْنَ کَمْ رَجُلٍ		تَلُوْمُہُ النَّارُ حِیْنَ یَصْلَاھَا
ترجمہ:(۱)اے اللہ عزوجل کی نافرمانی میں جوانی گزارنے والے ، تیر ابڑھاپاآچکااب تواللہ عزوجل کے حقوق کی پاسداری کرلے ۔

    (۲)تیر اعمال نامہ گناہوں سے بھرچکاہے اس گناہوں سے بھرے نامۂ اعمال کوکیسے پڑھے گا۔
Flag Counter