مومن اور منافق کی پہچان:
سرکارِ مدینہ قرارِقلب وسینہ ،صاحب معطر پسینہ، باعث نزول ِسکینہ ،فیض گنجینہ، شہنشاہ ِمدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :'' مومن کی علامت یہ ہے کہ اللہ عزوجل نماز اور روزے میں اس کا دل لگادے اور منافق کی علامت یہ ہے کہ اللہ عزوجل اس کے پیٹ اور شرمگاہ کی تسکین کو اس کی خواہش بنادے ۔''
تنگدستی کا سبب:
اللہ کے محبوب، دانائے غیوب، منزّہٌ عنِ العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''زنا تنگدستی پیدا کرتا ہے اور چہرے کا نور ختم کردیتاہے ۔''اللہ عزوجل فرماتاہے : ''میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں زانی کو تنگدست کردو ں گا اگر چہ کچھ عرصہ بعد سہی ۔ ''
(کنزالعمال ،کتاب الحدو د ، الباب الثانی فی انواع الحدو د ، رقم ۱۳۰۱۸ ، ج۵ ، ص ۱۲۶)
یقینازنا مال کوختم کر دیتاہے اور چہرے کانور مٹادیتاہے اور زانی کو ہمیشہ کے لئے جہنم کا حقدار بنادیتاہے ۔
شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ:
نبی کریم، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرتِ سَیِّدُنا ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا :''جب بندہ اللہ عزوجل کی بار گاہ میں حاضر ہوگا تو شرک کے بعد اس کا کوئی گناہ زنا سے بڑھ کر نہ ہوگا اور اسی طر ح وہ شخص جو اپنے نطفے کو حرام رحم