Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
226 - 303
پسند نہیں کرتے ۔''

    پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس نوجوان کے سینے پررکھ کردعا فرمائی :''
اَللّٰھُمَّ طَھِّرْ قَلْبَہ، وَاغْفِرْذَنْبَہ، وَحَصِّنْ فَرْجَہ،
یعنی اے اللہ عزوجل! اس کے دل کو پاک فرما،اس کا  گناہ معاف فرمااور اس کی شرمگاہ کی حفاظت فرما۔''ا س کے بعد یہ نوجوان زناکو سخت ناپسند کرنے لگ گیا۔
 (المعجم الکبیر ، رقم ۷۶۷۹،ج۸ ،ص ۱۶۲ ۔ ۱۶۳)
شیطان کا لشکر:
    اللہ کے محبوب، دَانائے غیُوب، مُنزہٌ عن العُیُوب عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :جب عورت کو پیدا کیاگیا تو ابلیس نے اس سے کہا:'' تو میرا آدھا لشکر ہے ، تو میری رازگاہ ہے ، تو میرا ایسا تیر ہے کہ جسے میں جب بھی چلاؤں گا نشانے پر لگے گا ۔''
 (اتحاف السادۃ المتقین ،کتاب کسر الشھوتیں ، باب القول فی شھوۃ الفر ج ، ج ۹،ص ۹۲)
    اس لئے پیارے اسلامی بھائی!(اللہ عزوجل تم پررحم فرمائے) شیطان کے تیروں سے بچتے رہو۔
زانی پر لعنت برستی ہے :
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ پاک ہے :'' زنا کبیرہ گناہو ں میں سے بہت بڑا گناہ ہے اور زانی پر قیامت تک اللہ عزوجل ، ملائکہ اور تمام انسانوں کی لعنت برستی رہے گی اور اگر وہ تو بہ کرے تو اللہ
Flag Counter