ایک نوجوان نے رَحْمۃٌلِّلْعٰلَمِین ،شفیع المذنبین ،اَنِیس الغریبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کیا :''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کیا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے زنا کی اجازت دیتے ہیں ؟''اس پر وہاں موجود صحابہ کرام علیہم الرضوان نے اس نوجوان کوڈانٹا تو حسنِ اخلاق کے پیکر ،نبیوں کے تاجور،محبوب ِ ربِّ اکبر عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :''اسے چھوڑدو ۔''پھر اس نوجوان سے فرمایا: ''میرے قریب آجاؤ۔'' تو وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قریب حاضر ہوگیا ،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا:'' تم اس بات کو پسند کرتے ہو کہ کوئی تمہاری ماں کے ساتھ ایسا کام کرے ؟'' اس نے عرض کیا:'' میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر قربان جاؤں یقینا میں اس بات کو پسندنہیں کرتا ۔'' تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''اسی طرح لوگ بھی یہ پسند نہیں کرتے کہ ان کی ماں کے ساتھ کوئی ایسا کام کرے۔'' پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ا س سے پوچھا : ''کیاتم اپنی بیٹی کے لئے یہ بات پسند کرتے ہو؟'' اس نے عرض کیا :'' نہیں ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''اسی طر ح لوگ بھی اپنی بیٹیوں کے معاملہ میں یہ بات پسند نہیں کرتے ۔''پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بہن، خالہ اور پھوپھی کے بارے میں یہی سوال کیا تو وہ انکار کرتارہااور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم فرماتے رہے :'' اسی طرح لوگ بھی یہ بات