Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
224 - 303
زنا کا انجام
پیارے اسلامی بھائیو!

    یادرکھو کہ زنا کبیرہ گناہ ہے اور زانی دنیا وآخرت میں بد بخت ہے اللہ عزوجل نے اپنی پاک کتاب میں متعدد مقامات پراس سے ممانعت فرمائی ہے۔ چنانچہ،

اللہ عزوجل ارشادفرماتا ہے :
وَ لَا تَقْرَبُوا الزِّنٰۤی اِنَّہٗ کَانَ فَاحِشَۃً ؕ وَسَآءَ سَبِیۡلًا ﴿32﴾
ترجمہ کنز الایمان :او ر بدکاری کے پاس نہ جاؤ بے شک وہ بے حیائی ہے اور بہت ہی بری راہ۔(پ15،بنی اسرائیل:32)

ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے:
وَالَّذِیۡنَ ہُمْ لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿5﴾اِلَّا عَلٰۤی اَزْوَاجِہِمْ اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیۡمَانُہُمْ فَاِنَّہُمْ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿6﴾فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعٰدُوۡنَ ۚ﴿7﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں مگر اپنی بیبیوں یا شرعی باندیوں پرجوان کے ہاتھ کی ملک ہیں کہ ان پر کوئی ملامت نہیں تو جوان دو کے سوا کچھ اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔(پ18،المومنون:5۔6۔7)
زناکار مؤمن نہیں رہتا:
    نور کے پیکر،تمام نبیوں کے سرور،دوجہاں کے تاجور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ارشادِ حقیقت بنیادہے :'' زانی جب زنا کرتا ہے تو مومن نہیں رہتا ۔''یعنی زانی اللہ
Flag Counter