اے میرے بھائی !
تو نے اپنی زندگی کھیل کو د میں گنوادی جبکہ دوسرے لوگ مقصود کو پاگئے اور توان سے پیچھے رہ گیا،۔۔۔۔۔۔ دوسرے تو بخشش کوپاگئے جبکہ تو نفسانی خواہشات اورتنگدستی کے خوف میں مبتلا رہا،۔۔۔۔۔۔ کیا تو نے کبھی سنا ہے کہ (مرنے کے بعد)فلاں لوٹ آیا اور اس نے توبہ کر لی۔
اے وہ شخص جس کے پاس خوش بختی کا وقت موجود ہے! تونفسانی خواہشات کے چنگل سے کب چھٹکارا پائے گا اور کب اپنے عزت والے،خوبیوں والے مولا عزوجل کی طرف رجوع کریگا ؟ اے مسکین !کاش تو تو بہ کرنے والوں کے غم کو دیکھ لیتا اور خوف رکھنے والوں کی وعید کی ہولنا کی سے ہونے والی بے قراری کو دیکھ لیتاجنہوں نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک کونماز' زکوٰۃ اور دنیا سے بے رغبتی میں رکھا، جبکہ بدبختوں نے اپنی جوانیاں غفلت میں اور بڑھاپے حرص اور لمبی امیدوں میں برباد کردئیے، تو نے نہ تو اپنی جوانی سے نفع اٹھایا اورنہ ہی اپنے بڑھاپے میں رجوع کیا ، اے اپنی جوانی اور بڑھاپا بر باد کردینے والے......
اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :