| آنسوؤں کا دریا |
کاش ! کوئی ہوتا جو گنہگار پر پردہ ڈال دیتا تا کہ وہ اس کریم کے دروازے پر لوٹ آتا اور اللہ عزوجل کی اس رحمت کی وجہ سے اس کے قریب ہوجاتاہے جو گنہگارو ں کے لئے مخصوص ہے تا کہ اطا عت میں رہ جانے والے کی گھبراہٹ دور ہوجائے، اسی لئے اللہ عزوجل نے اپنے محبو ب کریم ، رؤف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے یہ پیغام بھیجا :
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿53﴾
ترجمۂ کنزالایمان:تم فرماؤ ا ے میرے وہ بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہوبے شک اللہ سب گناہ بخش دیتا ہے بے شک وہی بخشنے والا مہربان ہے۔(پ 24، الزمر: 53) اشعار
اَ لَاقِفْ بِبَابِ الْجُوْدِ وَاقْرَعْہُ نَادِمًا تَجِدْہُ مَتٰی مَا جِئْتَہُ غَیْرَ مُرْتَجِ وَقُلْ عَبْدُ سُوْءٍ خَوَّفَتْہُ ذُنُوْبُہُ فَمَدَّ اِلَیْکُمْ ضَارِعًا کَفَّ مُرْتَجِ
ترجمہ:(۱)سن!جودوکرم والی بارگاہ میں حاضر ہوجا اورصدائے ندامت دے تو جب حاضر ہوگا اس کو دُھتکارنے والا نہ پائے گا۔
(۲)اور عرض کر! یہ وہ گنہگار بندہ ہے جسے گناہوں نے خوفزدہ کر رکھا ہے اور یہ بڑی عجزوانکساری کے ساتھ دامن امیدپھیلائے بارگاہ میں حاضر ہے ۔سوئی مل گئی:
صحابی ئرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیِّدُنا ابو ریحانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ سمندر میں سفر کے دوران کچھ سی رہے تھے کہ ان کی سوئی گر