Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
204 - 303
میرے پیارے اسلامی بھائیو !

    ان اولیاء کے مقامات اور ان کی کرامات سنو جنہیں مولا عزوجل نے اپنے لئے خاص فرمایا اور اپنے فضل سے ڈھانپ لیا۔
شیر کی اطاعت:
    حضرت عبداللہ بن عبدالرحمن رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ'' ایک مرتبہ حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت شیبان راعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ساتھ حج کے ارادے سے نکلے۔ راستے میں انہیں ایک شیر نظر آیا تو حضرت سفیان علیہ رحمۃ اللہ الحناّن ان سے کہنے لگے :'' اس شیر کو دیکھو یہ ہمارا راستہ رو ک رہاہے اور لوگو ں کو ڈرا رہا ہے۔'' حضرت شیبان علیہ رحمۃ اللہ المناّن نے فرمایا:'' ڈر ومت ۔'' جب شیر نے حضرت شیبان علیہ رحمۃ اللہ المناّن کا کلام سنا تو اپنی دم ہلا تا ہوا ان کے پاس آیا۔ حضرت شیبان علیہ رحمۃ اللہ المناّن نے اس کا کان پکڑ کر اسے مسلاتووہ اپنی دم ہلانے لگا اور پیٹھ پھیر کر بھاگ گیا ۔حضرت سفیان علیہ رحمۃ اللہ الحناّن نے پوچھا :'' اے شیبان ! کیا یہ شہرت نہیں ہے ؟'' فرمایا :'' اے سفیان ! نہیں، یہ نمائش نہیں ہے اگر مجھے شہرت کاخوف نہ ہوتا تو میں مکۂ مکرمہ تک اپنا سامان اس پر رکھ کر لے جاتا۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)
تبرک کی مٹھاس:
    حضرت عبدالرحمن بن ابو عباد مکی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :'' ہمارے پاس ایک بزرگ تشریف لائے جن کی کنیت ابو عبداللہ تھی۔ میں سحری کے وقت زمزم شریف
Flag Counter