ترجمہ:(۱) ان میں سے کوئی تووہ ہے جس نے اپنی محبت کو چھپائے رکھا اور اپنی زبان کوشکوہ وشکایت سے روک کر خاموش رہا۔
(۲)اوران میں سے کوئی بے مروت ہے جوعاروملامت کرنے والے کی عارکے وقت کہہ دیتا ہے کہ ملامت نہ کر ۔
(۳)کیامیرا دل اس کے لئے آزمائش کی جگہ نہیں ،جوکچھ اس میں چھپاہے وہ اس سے کیسے اوجھل ہوسکتاہے کیونکہ وہ چھپی بات تومیرے دل ہی کا حصہ ہے ۔
(۴) محبت والے اوران سے محبت کرنے والاکہاں!اورجواپنی خواہشات کو بکھيرتا اورجمع کرتاہے وہ کہاں!
(۵)ان کی آنکھیں توہيں ہی رونے والی، تعجب تو اس آنکھ پر ہے کہ جب تکلیف وغم میں ہو توروتی اورآنسوبہاتی ہے ۔
(۶)انہوں نے (خودپر)نیند کو حرام کرلیا اس لئے کہ سونے والا اونگھنے والے کوجگا نہیں سکتاکیونکہ وہ خودقید ِ غم سے آزاد ہے۔
(۷)وہ دروازے سے لگ کر روتے ہیں اور رونا جب نِفاق سے خالی ہو تو فائدہ دیتا ہے ۔
(۸)ان کے آنسو اُن کے حق میں سفارش کرتے ہیں اور جب کسی ولی اللہ کے آنسو سفارش کرتے ہیں تو سفارش قبول ہوتی ہے ۔
وہ خوفِ عتاب اور امید ِرحمت کے عالم میں کھوئے رہتے ہیں اور نا امیدی وحرص کی شراب کے نشے میں مخمور رہتے ہیں ،۔۔۔۔۔۔ ان کے قلوب کے آسمانِ اِرادت وسعادت سے چاند ظاہر ہوتا اور ر وشنی پھیلاتا ہے اوران پر اُنس کی خلعتوں کی برسات ہوتی ہے ، ۔۔۔۔۔۔ہر خلعت میں ایمان کی دوعلامتیں ہوتی ہیں، ان دونوں سے مزیّن