تما م تعریفیں اللہ عزوجل ہی کے لئے ہیں جس نے اشیاکو اپنی قدرتِ لطیف کے لطائف اور صنعتِ بدیع سے انتہائی خوبی کے ساتھ پیدا فرمایا ،۔۔۔۔۔۔ اس نے موجودات کو بغیر کسی سابقہ مثا ل کے پیدا کیا اور اِس تخلیق میں اُس کا کوئی شریک نہیں،۔۔۔۔۔۔ اس نے مختلف اقسام کے لطیف وکثیر جواہر کوجمع فرمایا تاکہ اس کی وحد انیت کا اقرار کیا جائے اور بنی ہوئی اشیاء سے بنانے والے کے وجود پر دلیل قائم کی جاسکے ،۔۔۔۔۔۔ اس کی معرفت رکھنے والی ہستیاں،تو بہ اور تقویٰ کے اعلیٰ مراتب پر فائزہیں،۔۔۔۔۔۔ اگر وہ اپنے مطلوب تک پہنچنے کی کوشش کریں تو قہروہیبت انہیں خوف وگھبراہٹ میں مبتلاء کردیتی ہے ، ۔۔۔۔۔۔ اگر وہ وہاں سے نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو غیبی طاقتیں ان کا راستہ روک لیتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں واپس لوٹنا پڑتاہے۔
چند اشعار