Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
21 - 303
ہونے والا بلند مرتبہ پالیتا ہے دائیں علامت کی تحریر یہ ہے:
سَبَقَتْ لَہُمۡ مِّنَّا الْحُسْنٰۤی ۙ
ترجمہ کنز الایمان :جن کے لئے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہو چکا۔(پ 17،الانبیاء:101)

جبکہ بائیں علامت کی تحریر یہ ہے
لَا یَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ
ترجمہ کنزالایمان: انہیں غم میں نہ ڈالے گی وہ سب سے بڑی گھبراہٹ ۔(پ 17، الانبیاء:103)

     پاک ہے وہ خدا عزوجل جو گنہگار کی توبہ قبول فرماتا ہے او رجب کوئی اس کی بارگاہ میں توبہ کرے تو وہ اسے معا ف فرمادیتا ہے ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں ،وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ میری یہ گواہی اس شخص کی گواہی کی طرح ہے جو اس کی وحدانیت کا اقراراور اس کی رَبُو بیت اور اُلُوہیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے جلال وجمال کی عظمت کی وجہ سے اس کے سامنے جھک گیااور میں گواہی دیتاہوں کہ حضرت سیدنامحمدمصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں جنہوں نے سنتیں جاری کیں اور فرائض بیان فرمائے اور عیدوجمعہ کو نافذ فرمایا۔اللہ عزوجل آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر اور آپ کی آل واصحاب علیہم الرضوان پر اس وقت تک رحمتیں نازل فرمائے جب تک پانی کے بہنے اوررُکنے کا سلسلہ رہے ،اور سطح آسمان پرچمکتے ستارے ظاہر وطلوع ہوتے رہیں اور خوب سلام بھیجے ۔
     اللہ عزوجل فرماتاہے :
وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿55﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائد ہ دیتاہے۔( پ 27،الذاریات :55)
Flag Counter