| آنسوؤں کا دریا |
وَلَا تَرْکَنْ اِلٰی الدُّنْیَا وَعَوِّلْ عَلٰی مَوْلَاکَ وَاجْعَلْہُ وَکِیْلًا وَاِنْ اَحْبَبْتَ اَنْ تَعْتَزَّ عِزًّا یَدُوْمُ فَکُنْ لَہُ عَبْدًا ذَلِیْلًا وَوَاصِلْ مَنْ اَنَابَ اِلَیْہِ وَاقْطَعْ وِصَا لَ الْمُسْرِفِیْنَ تَکُنْ نَبِیْلًا وَلَا تُفْنِ شَبَابَکَ وَاغْتَنِمْہُ وَمَثِّلْ بَیْنَ عَیْنَیْکَ الرَّحِیْلَا وَلَا تَصِلِ الدُّنْیَا وَاھْجُرْبَیْنَھَا عَلٰی طَبَقَاتِھِمْ ھَجَرًا جَمِیْلًا وَعَامِلْ فِیْھِمُ الْمَوْلٰی بِصِدْقٍ یَضَعُ لَکَ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْقَبُوْلَا
ترجمہ:(۱)سُن ! مولیٰ عزوجل کے بتائے ہوئے راستہ پر چل ، اور تقویٰ ہی کورہنمابنا۔
(۲)خوب جدوجہداورمحنت کے ساتھ اس راستے پرچل، تُواسی میں اپنے مقاصدپالے گا۔
(۳)دنیا پرشیدانہ ہو، اپنے مولیٰ عزوجل پربھروسہ رکھ اور(اپنے کاموں) میں اسی کو کارساز بنا۔
(۴)اگر تُوہمیشہ رہنے والی عزت کومحبوب رکھتاہے توتواس کاعاجزومُنکَسِرالْمِزَاج بندہ بن جا۔
(۵)ان لوگوں سے جوڑجواُس (اللہ عزوجل) کی طرف رجوع لائے اورحدسے بڑھنے والوں سے تعلق توڑلے تُوصاحبِ فضیلت ہوجائے گا۔
(۶)اپنی جوانی کوبربادنہ کر،اس کو غنیمت جان اورسفرآخرت کواپنے پیش نظررکھ ۔
(۷)دنیا سے تعلق نہ جوڑ، ہرطرح کے دنیادارو ں سے خوب اچھے طریقے سے الگ ہوجا۔
(۸)لوگو ں سے ان کے آقاکی مثل نیک بر تاؤ کر، اللہ عزوجل ان کے دلوں میں تیری مقبولیت رکھ دے گا ۔دینی سخاوت:
حضرتِ سیِّدُنا یزید بن حباب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ'' میرا گزر حمد ونہ مجنونہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کے قریب سے ہواجو ایک چوراہے پر اُون کا ایک جبہ پہنے بیٹھی تھیں