Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
193 - 303
محبتِ الٰہی عزوجل
    اے توبہ میں ٹال مٹول کرتے ہوئے بڑھا پے کی دہلیز میں داخل ہونے والے ! اے اپنی جو انی کو غفلت میں گنوانے والے !اے اپنی بدعملی کی وجہ سے بارگاہ خدا وندی عزوجل سے دُھتکاردئیے جانے والے! تُوجوانی میں غافل رہا ،اگربڑھاپے میں بھی یونہی توبہ سے محروم رہا تو کب بارگاہ ِخدا وندی عزوجل میں حاضر ہوگا؟ یہ احباب کاطریقہ تو نہیں ،تیرا ظاہر تو آباد ہے مگر افسوس تیراباطن برباد اور ویران ہے، کتنی نافرمانیاں ، مخالفتیں ، ریاکاریاں تُو کرچکا جن کے سبب تیرے اور اللہ عزوجل کے درمیان حجاب حائل ہوگئے ۔ 

    تُو نے اپنی زندگی کے بہترین ایام گناہوں میں گزار دئیے۔ آخر اصلاح کی طرف کب آئے گا ؟ کیونکہ بڑھاپے کے بعد والے (فضول)کام لہو ولعب ہیں تو اتنے سے وقت میں توکیسے سنور سکتا ہے؟ اگر تو اپنی گزشۃ عمر میں نیکیوں کو آگے بھیجتا تو تیرا حساب ہلکا ہوجاتا۔ اب یہ کیسے ہلکا ہوگا جبکہ تو نے اپنی زندگی غفلت اور دنیوی اسباب جمع کرنے میں گزار دی۔ جب بڑھاپے نے موت سے ڈرایا اور تونے زادِراہ آگے نہ بھیجا توتُو کیا جواب دے گا ؟ کاش کوئی مجھے سمجھا دیتا کہ گنہگاروں کو اپنی زندگی کیسے اچھی لگتی ہے ۔
وَلَوْ تَرٰۤی اِذْ فَزِعُوۡا فَلَا فَوْتَ وَاُخِذُوۡا مِنۡ مَّکَانٍ قَرِیۡبٍ ﴿ۙ51﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور کسی طر ح تو دیکھے جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے اور ایک قریب جگہ سے پکڑلئے جائیں گے۔(پ 22،سبا:51)
Flag Counter