کرتاتھا۔ اس پر ہیبت ووقار چھایا ہوا تھا۔ میں نے اسے یہ دعا مانگتے سنا:'' اے اللہ عزوجل! تو نے مجھے جو اپنی معرفت عطا فرما ئی اور اپنی محبت کے ساتھ مجھے خاص کیاہے اس پر تیرا شکر ہے ،تیری تمام نعمتو ں اور آزمائشو ں پر تیرا شکر ہے ،اے اللہ عزوجل! اپنی رضا کے لئے اپنے حکم سے میرے درجہ کو صالحین کے درجات تک بلند فرما دے اورمجھے اولیاء کے درجہ تک پہنچادے ۔''
اس کے بعد اس نے ایک زور دار چیخ مار کر کہا :''آہ ! اس کے سوا میرا کون ہے ؟''پھر وہ بزرگ بے ہوش ہوکر زمین پر تشریف لے آئے ان کی ہیبت سے میری زبان ساکن ہوگئی جب انہیں ہوش آیا تو مجھ سے فرمایا:'' چلے جاؤ اللہ عزوجل تمہیں تقویٰ اور پر ہیز گاری سے مالا مال فرمائے ۔''
(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)