Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
190 - 303
رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے گٹھڑی کو کھولا تو میرا کپڑا مکمل طو ر پر ان کے کپڑے میں لپٹا ہونے کے باوجود جل کر کوئلہ ہوچکا تھا جب کہ ان کا کپڑا صحیح سالم تھا اور اسے آگ نے چھواتک نہ تھا پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''اس آیت سے یہی مراد ہے ۔ تو میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یہ کرامت دیکھ کر فورا ًان کے ہاتھ پر اسلام لے آیا ۔'' 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

میرے اسلامی بھائیو!

    اولیاء کے احوال کی خوبیاں اللہ عزوجل ہی کے لئے ہوتی ہیں جس نے ان کے دلو ں سے انوار وحکمت کے چشمے جاری کیے اور ان کے ساکن وجود کو حرکت دی اوران کو جھکی ہوئی ٹہنی کی طر ح جھکا دیا اور ان کی ارواح کے آئینہ کو شفاف کیا اور ان کے لئے شراب ِمحبت بہائی اور احکام خداوندی سننے کے لئے ان کی سماعتوں کو خوش ذوق بنایا ۔ ان پر حمایت کی برسات کی تو انہیں بیداری نیند سے پیاری ہوگئی، ان میں سے کچھ تودیوانے اور سرشار ہیں اور ان کا ہر دن اپنے محبو ب کے ساتھ عید ہے۔ اللہ عزوجل نے رات بھر سونے والے کے مقابلہ میں ان کی تنہائی کی رات کو طویل کردیا لہذا یہ لوگ اللہ عزوجل کی محبت میں فنا ہوجانے والے نفس کا شو ق رکھتے ہیں اور محروم ہے وہ شخص جس کا دن بدبختی میں گزرتاہے اور رات نیند میں اور زندگی دنیاوی اسباب کے سلسلہ میں تگ ودو کرتی ہوئی کٹتی ہے کیونکہ اسی مصروفیت میں اصل فساد ہے ۔اس نے اپنی زندگی غفلت میں گزاری اور بڑھاپے میں گزشتہ وقت پر روتاہے جو کہ کبھی واپس پلٹنے والا نہیں، اے گنہگار و!رو حوں کے جسم سے جدا ہونے سے پہلے ہی آخرت کی تیاری کرلو۔