Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
186 - 303
مغفرت کی کامیابی حاصل کریگا اور تجھے جنت کے اعلیٰ درجات کی طرف لے جائے گا جہاں تو اپنی خواہشات اور آرزوؤں کے مطابق رہ سکے گا ۔''پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ رونے لگے اور ایک چیخ مار کر وہاں سے نکل آئے۔ اس کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کچھ دن زندہ رہے پھر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا انتقال ہوگیا۔ ایک رات میں نے انہیں خواب میں دیکھا تو پوچھا کہ
'' مَافَعَلَ اللہُ بِکَ؟
یعنی اللہ عزوجل نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا ؟'' تو آپ نے فرمایا کہ'' میرا محبوب عزوجل اس بات سے پا ک ہے کہ کوئی گنہگار اس کی بارگاہ میں عذر پیش کر کے مغفرت چاہے اور وہ اسے نامراد لوٹا دے اور اس کاعذر قبول نہ فرمائے ، اللہ عزوجل نے میرا عذر قبول فرمالیا اور میرے گناہ بخش دئیے اور لکام پہاڑوالوں کے حق میں میری شفاعت قبول فرمالی۔'' 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم) 

اشعار
لَاشَیْیئَ اَعْظَمُ مِنْ ذَنْبِیْ سِوٰی اَمَلِیْ		فِیْ حُسْنِ عَفْوِکَ عَنْ جُرْمِیْ وَعَنْ عَمَلِیْ

فَاِنْ  یَّکُنْ  ذَا وَذَا   فَالذَّنْبُ قَدْعَظُمَا		فَاَنْتَ   اَعْظَمُ    مِنْ    ذَنْبِیْ     وَمِنْ   زُلَلِیْ
ترجمہ:(۱) میرے گناہ بہت بڑے ہیں،مگرمیری یہ امیداس سے بھی بڑھ کرہے کہ تُومیرے گناہ اوراعمال سیاہ کے معاملے میں اپنے حسن عفوسے کام لے گا۔

    (۲) اے(اللہ عزوجل) تیری شان ارفع واعلی ہے اور میرا گناہ اگرچہ بڑا سہی لیکن تیری بارگاہ تومیرے گناہوں اور خطاؤں سے بہت ہی اعلیٰ اور عظیم ہے ۔
نماز کا طریقہ :
    حضرتِ سیِّدُنا یوسف بن عاصم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے حضرتِ سیِّدُنا حاتم
Flag Counter