Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
184 - 303
گناہوں کے ازالے کاطریقہ
میرے پیارے اسلامی بھائی!

     گناہوں کی میل کو آنسوؤں کا پانی ہی دھوسکتا ہے ،۔۔۔۔۔۔ گناہوں کی دلدل سے وہی نکل سکتاہے جو گھڑی بھر کے لئے اپنے دل کو متوجہ کر کے دیکھ لے شاید وہ نصیحت کے اثر سے لوٹ آئے،۔۔۔۔۔۔ میں کب تک تیرے سامنے نصیحت کے صحیفے پڑھوں حالانکہ میں تجھے اس پر کان دھرنے والا نہیں سمجھتا، ۔۔۔۔۔۔مگر گناہوں کا دن کتنا منحوس ہے اور فرمانبرداری کا دن کتنا پسندیدہ ہے اور ہر سعادت کی گھڑی میں تو بہ کرنے والوں کی رفاقت طلب کراپنے محبو ب رب عزوجل کی رضا کے لئے نیکیوں کے تازہ پیغا م بھیج اور ان کے مقبول ہونے کی تمنا کرکیونکہ تقویٰ کاچراغ ہی راستہ کی راہنمائی کرتاہے ،۔۔۔۔۔۔ کتنے لوگ غفلت کے اندھیروں میں بھٹک چکے ہیں اور اپنے دل کی موت، بصیرت کے اندھے پن اور رکاوٹو ں کی کثرت پر روئے،۔۔۔۔۔۔ جب زمانے ، بڑھاپے اور کمزوری کی نصیحت تجھ پر اثر انداز نہیں ہوتی تو تُو کیا کریگا ؟

    میرے اسلامی بھائیو!اللہ عزوجل کی قسم !جلد از جلد تو بہ کرلو اور حساب کے دن سے پہلے ہی خود کو سیدھے راستے پر لے آؤ۔

چنداشعار
مَااعْتِذَارِیْ وَاَمْرَ رَبِّیْ عَصَیْتُ 			حِیْنَ تُبْدٰیْ صَحَائِفِیْ مَااَتَیْتُ

مَااعْتِذَارِیْ اِذَاوَقَفْتُ ذَلِیْلًا			قَدْنَھَانِیْ مَا اَرَانِیْ انْتَھَیْتُ

یَاغَنِیًّا عَنِ الْعِبَادِ جَمِیْعًاٍ 			وَعَلِیْمًابِکُلِّ مَاقَدْ سَعَیْتُ
Flag Counter