Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
183 - 303
     میں نے پوچھا کہ'' میں آپ کو تنہا دیکھ رہا ہو ں ۔'' جواب دیا کہ'' اللہ عزوجل کے علاوہ کسی سے اُنس رکھنا در اصل وحشت ہے اور اس کے علاوہ کسی پر بھروساکرنا ذلت کا باعث ہے۔'' میں نے پوچھا :''کیا آپ موجوں کی اس طغیانی اور تلاطم کو نہیں دیکھتے ؟'' فرمایا:'' کیا تمہاری پیاس اس سے زیادہ نہیں؟ ''میں نے کہا :''ہا ں! تو انہوں نے اپنے قریب ہی ایک جگہ پر پانی کی موجو د گی کا بتا یا۔ پھر جب میں پانی پی کر لوٹا تومیں نے انہیں بلند آوازسے روتے ہوئے پایا میں نے کہا کہ'' اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے آپ کو کس بات نے رُلایا ؟''

    فرمایاکہ'' اے ابو الفیض ! اللہ عزوجل کے کچھ بندے ایسے ہیں جنہیں اس نے اپنی محبت کا ایسا جام پلایا ہے جس نے ان سے آرام کی لذت چھین لی ہے ۔'' میں نے کہاکہ'' اللہ عزوجل آپ پر رحم فرمائے مجھے اللہ عزوجل سے محبت کرنے والوں کی علامات بتا ئیے ؟ ''فرمایا:'' یہ وہ لوگ ہیں جو عبادت میں مخلص ہوئے تو اللہ عزوجل نے انہیں ولایت کے ساتھ خاص فرمادیا اور یہ اللہ عزوجل سے ڈرتے رہے تو اس نے ان پر دلوں کا نورکھول دیا۔''میں نے پوچھا :'' محبت کی علامت کیاہے ؟''فرمایا:'' اللہ عزوجل سے محبت کرنے والا حیرت کوقرارآنے تک غم کے سمندر میں غرق رہتا ہے ۔'' میں نے پوچھا کہ '' معرفت کی علامت کیا ہے؟ ''فرمایا :'' اللہ عزوجل کا عا رف معرفت کی موجودگی میں(اپنی زبان سے)جنت کا طلبگار نہیں ہوتا اور نہ ہی جہنم سے پناہ مانگتا ہے وہ اللہ عزوجل کی معرفت حاصل کر لیتا ہے تو اس کے علاوہ کسی کو بڑا نہیں سمجھتا۔ ''پھر انہو ں نے ایک زور دار چیخ ماری اور ان کی رو ح قفس عنصری سے پرواز گر گئی میں نے انہیں اسی جگہ دفنا دیا جہاں ان کا انتقال ہواتھا پھر میں واپس لوٹ آیا۔ 

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)