Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
177 - 303
یُنَادِیْ   بِذُلٍّ  یَا  اِلٰھِیْ   وَسَیِّدِیْ			وَمَنْ یَّھْرُبُ   الْعَا صِیْ  اِلَیْہِ  وَیَفْزَعُ	

قَصَدْ تُّکَ یَاسُؤْلِیْ وَمَالِیْ مُشَفَّعٌ			سِوٰی حُسْنِ ظَنِّیْ حِیْنَ اَرْجُوْ وَاَطْمَعُ

فَجُدْ لِیْ  بِعَفْوٍ وَامْحُ ذَنْبِیْ وَنَجِّنِیْ			مِنَ   النَّارِ   یَا  مَوْلٰی   یَضُرُّ   وَ  یَنْفَعُ

بِھٰذَا یُنَالُ الْمُلْکُ وَالْفَوْزُ فِیْ غَدٍ			وَیُجْزٰی  نَعِیْمًا  دَائِمًا لَیْسَ   یُقْطَعُ
ترجمہ:(۱)اے نفس ! توبہ کرلے قبل اس کے کہ رازفاش ہوجائے اورمحشرکے دن بلاکر گھبراہٹ میں ڈال دیاجائے ۔

    (۲)اللہ عزوجل کاوہ بندہ جواپنے گناہوں پرشرمندہ وخائف ہے قریب ہے کہ غم سے اس کاکلیجہ پھٹ جائے ۔    

    (۳)جب اسے اندھیری رات چھپالیتی ہے تو تُو اسے دیکھے گاکہ وہ اپنی عبادت گاہ میں کھڑا گڑگڑ ارہا ہوگا۔

    (۴)عاجزی سے عرض کرتاہوگا:'' اے میرے خدا، میرے مالک! یہ گنہگار کس کی بارگاہ میں جائے اورکس سے فریاد کرے ؟

    (۵)اے میرے مطلوب !توہی میرامقصودہے اورجس وقت میں امید و طمع کرتا ہوں تو سوائے حسنِ ظن کے اپنی شفاعت کے لئے کوئی دوسراعمل نہیں پاتا۔

    (۶)اے مولی !توہی نفع ونقصان کا مالک ہے ،عَفْوکر اورمیرے گناہوں کو مٹادے، اور مجھے آگ (دوزخ)سے بچالے۔

    (۷) اسی رحمت کے سبب ہمیشہ کی بادشاہی اورقیامت میں کامیابی مل سکتی ہے اورکبھی ختم نہ ہونے والی دائمی نعمتیں دی جائیں گی۔
مناجاتِ حرم:
    علامہ فضل جوہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ احرام باندھ کر حرم مکہ میں خانہ کعبہ کی طر ف
Flag Counter