Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
176 - 303
محبین کی علامات
میرے اسلامی بھائی! 

     وہ لوگ کتنے خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ عزوجل نے اپنے قرب کی نعمت عطا فرمائی ہے۔ ان کی خوبی اللہ عزوجل ہی کے لئے ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں وسا وس کے خطرات سے محفو ظ فرما دیا اور ان کے دلوں کی سرحدوں کو اپنی حمایت کے محافظوں کے ذریعے نفسانی خواہشات کے غبار سے محفو ظ رکھا۔ انہوں نے اللہ عزوجل کے حکم کو قبول کیا اور اسے سر آنکھوں پر رکھ کر اس کی بجاآوری کے لئے کھڑے ہوگئے اورقبر کی تاریکی اور سفر آخرت کے لئے اعمال کا تو شہ تیار کیا ۔

     اے بیکار شخص !کیا تا ریک میدا ن میں غافل رہنے والوں کواللہ عزوجل کی نعمتیں مل سکتی ہيں ،اللہ عزوجل نے اپنے نیک بندوں کو اپنی رضا کی خلعت عطا فرمائی اور ان سے فرمایا: ''با سلیقہ دو ستو ں کو خوش آمدید۔''

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
ترجمہ کنزالایمان :تم بہتر ہوان سب امتوں میں جو لوگو ں میں ظاہر ہوئیں ۔(پ 4، آل عمران: 110)

چنداشعار
اَیَانَفْسُ تُوْ بِیْ قَبْلَ اَنْ یَنْکَشِفَ الْغَطَا		  وَاُدْعٰی اِلٰی یَوْمِ النُّشُوْرِ وَاُجْزَعُ

فَلِلّٰہِ     عَبْدٌ     خَائِفٌ   مِّنْ    ذُنُوْبِہِ		  تَکَادُ جُشَاہُ  مِنْ اَسًی  تَتَقَطَّعُ

اِذَا    جَنَّہُ     اللَّیلُ     الْبَھِیْمُ    رَاَیْتَہُ		   وَقَدْ قَامَ فِیْ  مِحْرَابِہِ  یَتَضَرَّعُ
Flag Counter