Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
171 - 303
اللہ تعالیٰ علیہ سے کہا کہ'' مجھے نصیحت فرمائیے ؟ ''تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ'' اے احمد ! شیطان اور نفسانی خواہشات کی موجود گی میں دنیا آزمائش پر آزمائش ہے اور حساب وکتاب کی وجہ سے آخرت بھی بہت بڑا امتحان ہے، افسو س ان لوگو ں پرہے جو ان دونوں(یعنی دنیاوی آزمائش اوراُخروی امتحان) میں کمزور ہیں ۔لہذا تو  کب تک کھیل کو د میں مشغول رہے گا حالانکہ ملک الموت علیہ السلام تیری تاک میں ہیں اور لمحہ بھر کے لئے بھی تجھ سے غافل نہیں ہوتے جبکہ ملائکہ تیر ی سانسیں گن رہے ہیں۔'' حضرتِ سیِّدُنا عطا سلیمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ'' یہ بات ارشاد فرماکر حضرتِ سیِّدُنا عمر بن یزید رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ غش کھا کر زمین پر تشریف لے آئے۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..ا ور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

    اے سیاہ اعمال نامے والے !آنسو ؤں سے اپنا اعمال نامہ دھوڈال اورتہجد گزاروں کے پاس حاضر ہو کر دست بستہ عرض کرکہ میں راستہ بھٹک کر قافلے والوں سے کٹ گیا ہوں۔ یہ رنج والم کا مقام ہے ، کب تک اپنے آنسو ؤں کو روکو گے ،یہ سوزورقّت کی مجلس او ر رجوع کا وقت ہے۔

اسلامی بھائیو! 

    آگے بڑھو اور اللہ عزوجل کے احکامات کو سمجھو ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
فَسَتَذْکُرُوۡنَ مَاۤ اَقُوۡلُ لَکُمْ ؕ وَ اُفَوِّضُ اَمْرِیۡۤ اِلَی اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ بَصِیۡرٌۢ بِالْعِبَادِ ﴿44﴾
ترجمہ کنزالایمان :تو جلد وہ وقت آتاہے کہ جو میں تم سے کہہ رہاہوں اسے یاد کرو گے اور میں اپنے کام اللہ کو سونپتا ہوں بے شک اللہ بندوں کو دیکھتاہے۔(پ 24، المومن: 44)
Flag Counter