Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
170 - 303
قدرومنزلت ہے ، ہم نے تیری خاطر اسے محفو ظ رکھا جب کہ تو نے اسے ضائع کردیا۔''

اشعار
سَاَتْرُکُ مَابَیْنِیْ وَبَیْنَکَ وَاقِفًا		فَاِنْ عُدْتَّ عُدْنَاوَالْوِدَادُسَلِیْمُ

تُوَاصِلُ قَوْمًا لَا وَفَاءَ بِعَھْدِھِمْ 		وَتَتْرُکُ مِثْلِیْ وَالْحِفَاظُ قَدِیْمُ
ترجمہ:(۱)ہم اپنے اورتمہارے درمیان قائم تعلق کوتوڑے دیتے ہیں ،اگرتُو رجوع کرلے گا ہماری رحمت بھی تیری طرف متو جہ ہوجائے گی ،محبت( پھرسے) قائم ہوجائے گی ۔

    (۲)تُو ایسی قوم سے ناطہ جوڑتاہے جن کے وعدے پورے نہیں ہوتے اور مجھ جیسے سے توڑتاہے جوہمیشہ سے عہدکوپوراکرنے والاہے ۔
بہترین ہم سفر:
    ایک شخص نے حضرتِ سیِّدُنا حاتم اصم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کی کہ'' مجھے کوئی ایساہم سفر بتائیے جس کی صحبت کی برکتیں لُوٹتے ہوئے میں اللہ عزوجل کی بارگاہ میں حاضرہو سکوں کیونکہ میں نے سفر حج کا ارادہ کر رکھا ہے۔'' تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :'' اے بھائی ! اگر تم ہم نشین چاہتے ہو تو قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا ہم نشین بنالواور اگر ساتھی چاہتے ہو تو ملائکہ کو اپنا ساتھی بنالو اور اگر دوست چاہتے ہو تو اللہ عزوجل اپنے دوستو ں کے دلوں کا مالک ہے اوراگر سفر کے لئے توشہ چاہتے ہو تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ پر یقین سب سے بہترین تو شہ ہے اورکعبۃ اللہ کو اپنے سامنے تصور کرتے ہوئے خوشی سے اس کا طواف کر و۔''
آزمائش پر آزمائش:
    حضرتِ سیِّدُنا عطا سُلَیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نے حضرتِ سیِّدُنا عمر بن یزید سَلَمِی رحمۃ
Flag Counter