Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
169 - 303
اللّہ تعالٰی سے محبت کرنے والے
    اے غفلت کے شکنجے میں جکڑے رہنے والے ! اے مہلت کے نشے میں مدہوش ہونے والے! اے عہد کوتوڑنے والے !یاد کر کہ تو نے اوّل زمانے میں کس سے عہد کیا تھا؟ ۔۔۔۔۔۔تیری اکثر عمر حیلے بہانوں میں گزر گئی، ۔۔۔۔۔۔تجھے نجات کی طر ف بلایا جا رہا ہے اور تُو سستی کررہا ہے ، ۔۔۔۔۔۔عمر گھٹنے کے با وجود یہ غفلت کیوں ہے ؟کیا تو موت کے وقت گڑگڑا کر آنسو بہائے گا۔اے میرے اسلامی بھائی ! کیا ہی اچھا ہوتا اگر تو اپنی رَوِش چھوڑدیتا،تو تیری کو شش کا میاب ہوجاتی،مگر تجھے کس طرح ترغیب دلائی جائے؟ 

اے تا ئبین کی صحبت سے دور رہنے والو !سنو،اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
وَمَا مِنْ غَآئِبَۃٍ فِی السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿75﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور جتنے غیب ہیں آسمانوں اور زمین کے سب ایک بتانے والی کتاب میں ہیں ۔(پ 20، النمل:75)
شکرگزار دولت مند:
    ایک مال دار شخص کثرت سے شکر ادا کیا کرتا تھا۔ جب اس کی ایک مراد پوری نہ ہوئی تووہ ناشکر ی کرتے ہوئے  گناہوں میں پڑگیا ۔مگر خدا عزوجل کی نعمتیں اس سے ختم نہ ہوئیں اور اسکی حالت میں کوئی تبدیلی واقع نہ ہوئی تو اس نے عرض کی: ''یارب عزوجل! میری فرمانبرداری تو بدل گئی مگر نعمتیں دور نہ ہوئیں ؟''تو اس نے ہاتف غیب سے ایک آواز سنی کہ'' اے شخص ! ہمارے نزدیک ایّام وصال کی بڑی
Flag Counter