Brailvi Books

آنسوؤں کا دریا
166 - 303
 اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا ﴿36﴾
ترجمہ کنزالایمان :بے شک کان اورآنکھ اور دل ان سب سے سوال ہونا ہے۔(پ15،الاسراء:36)

جبکہ دوسری پر یہ تحریر تھا:
یَّوْمَ تَشْہَدُ عَلَیۡہِمْ اَلْسِنَتُہُمْ وَ اَیۡدِیۡہِمْ وَ اَرْجُلُہُمۡ بِمَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿24﴾
ترجمہ کنزالایمان :جس دن ان پر گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں جو کچھ کرتے تھے ۔(پ 18،النور:24)

دامن پر لکھا تھا کہ نہ بکے نہ خریدا جائے ،سینے پر لکھا تھا:
وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیۡہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیۡدِ ﴿16﴾
ترجمہ کنزالایمان :اور ہم دل کی رَگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں۔(پ26، ق:16)

پشت پر تحریر تھا :
یَوْمَئِذٍ تُعْرَضُوۡنَ لَا تَخْفٰی مِنۡکُمْ خَافِیَۃٌ ﴿18﴾
ترجمہ کنزالایمان :اس دن تم سب پیش ہوگے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی،(پ 29،الحاقۃ:18 )

اس کے سر پر لکھا تھا :
حُبُّ مَوْلَائِیْ بَلَائِیْ 		حَیْثُ مَوْلَائِیْ دَوَائِیْ
ترجمہ:میرے مولیٰ کی محبت جہاں ایک آزمائش ہے، وہیں دوا اور علاج بھی ہے ۔

     حضرتِ سیِّدُنا ذُالنون رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' میں نے اس کے لباس سے زیادہ صاف ستھرے کپڑے کہیں نہیں دیکھے۔ میں اس کے قریب گیا اور سلام کیا تو
Flag Counter